1 hour ago • VU khanpur

*اَللّٰهُمَّ صَلِِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ*
*كَمَا صَلَّيْتَ عَلٰى إِبْرَاهِيمَ وَعَلٰى آلِ إِبْرَاهِيمَ* 
*.إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ* 
*اَللّٰهُمَّ بَارِكْ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ*
*كَمَا بَارَكْتَ عَلٰى إِبْرَاهِيمَ وَعَلٰى آلِ إِبْرَاهِيمَ*
*.إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ...*.
❣️ 

11 hours ago • VU khanpur

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی سواری پر خواہ اس کا رخ کسی طرف ہو  ( نفل )  نماز پڑھتے تھے لیکن جب فرض نماز پڑھنا چاہتے تو سواری سے اتر جاتے اور قبلہ کی طرف منہ کر کے نماز پڑھتے۔ 

( صحیح بخاری : ٤٠٠ )

جمعرات  ١٤٤٦-۰۸-۲۱  شعبان المعظم 

1 day ago • VU khanpur

دونوں تصویروں میں فرق تلاش کریں 

1 day ago • VU khanpur

حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے کھڑے ہو کر خطبہ دیا ۔ اس میں آپٌ نے یہ بھی فرمایا :’’ یہ دنیا سر سبز اور میٹھی ہے ۔ اللہ تعالیٰ تمہیں اس میں ( دوسروں کا ) خلیفہ بنا کر یہ دیکھے گا کہ تم لوگ کیسے عمل کرتے ہو ۔ خبردار ! دنیا ( کے شر ) سے بچو اور عورتوں ( کی وجہ سے گمراہ ہونے ) سے بچو ۔‘‘ 

 ( سنن ابن ماجہ : ٤٠٠٠ ) 

2 days ago • VU khanpur

Trust on Allah 

2 days ago • VU khanpur

اگر آپ اس سے پیسے نکلواتے ہیں تو اللہ کا شکر ادا کریں ۔ 

2 days ago • VU khanpur

Time to learn AI 

4 days ago • VU khanpur

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے خواب میں دودھ پیا، اتنا کہ میں دودھ کی سیرابی دیکھنے لگا جو میرے ناخن یا ناخنوں پر بہ رہی ہے، پھر میں نے پیالہ عمر کو دے دیا۔ صحابہ  ؓنے پوچھا: یا رسول اللہٌ ! اس خواب کی تعبیر کیا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اس کی تعبیر علم ہے۔ 

( صحیح بُخاری : ٣٦٨١ )

اتوار  ١٤٤٦-۰۸-۱۷  شعبان المعظم 

5 days ago • VU khanpur

نبی ﷺ نے فرمایا :’’ میں محمد ہوں ، میں احمد ہوں ، میں ماحی ( مٹانے والا ) ہوں ، میرے ذریعے سے اللہ تعالیٰ کفر مٹا دے گا ، میں حاشر ( جمع کرنے والا ) ہوں ، لوگوں کو میرے پیچھے حشر کے میدان میں لایا جائے گا اور میں عاقب ( آخر میں آنے والا ) ہوں اور عاقب وہ ہوتا ہے جس کے بعد کوئی نبی نہ ہو ۔‘‘ 

( صحیح مسلم : ٦١٠۵ )

ہفتہ  ١٤٤٦-۰۸-١٦  شعبان المعظم 

6 days ago • VU khanpur

حضرت خولہ بنت حکیم‬ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ، نبی ﷺ نے فرمایا :’’ اگر کوئی شخص کسی منزل پر ٹہرتے وقت یہ دعا پڑھ لے تو اسے اس کے کوچ کرنے تک اس منزل میں کوئی چیز تکلیف نہیں پہنچائے گی ۔ ( دعا یہ ہے : ) ( أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ ) ’’ میں اللہ کی پیدا کی ہوئی ہر چیز کے شر سے ، اللہ کے کامل کلمات کی پناہ میں آتا ہوں ۔‘‘ 

( سنن ابن ماجہ : ۳۵٤٧ )

جمعة المبارك  ١٤٤٦-۰۸-۱۵  شعبان المعظم