Info
مشرقی تہذیب نے علاج معالجے کے لئے انسانیت کو ایک بہترین تحفہ طب نبوی اور طب یونانی کی صورت میں دیا ہے جو اپنی اہمیت کے پیشِ نظرطریقہء علاج کے طور پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) سے بھی تسلیم شدہ نظام علاج ہے ۔ یورپ آج بھی اپنے طریقہء علاج سے سو فیصد مطمئن نہیں ہے اور نتیجتاً ہربل ادویات کی طرف واپس لوٹ رہا ہے۔
انسانی جان کی حفاظت ایک مقدس فریضہ ہے اور دائمی ضرورت بھی لہذا "پنسار" pansaar.com کا قیام آپ کی بھلائی ، خیر خواہی اور فائدے کیلئے نہایت پر خلوص کاوش ہے۔ اور کاروبار کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدردی کا فرض پورا کرنے کی ایک کوشش بھی ہے۔ روایتی طب اور جڑی بوٹیاں صدیوں سے استعمال کی جاتی ہیں جو نہ صرف صحت کو برقرار رکھنے کی ضامن ہیں بلکہ ان کا استعمال زندگی کی حلاوتوں اور مسرتوں میں اضافہ بھی کرتا ہے۔
"پنسار" pansaar.com سے معیاری روایتی طبی جڑی بوٹیاں، ادویات کےاجزا، ادویات ، گرم مصالحےاور کھانے پینے کی روایتی سوغاتیں پورے اعتماد کے ساتھ،بغیر کسی پریشانی اور دوڑ دھوپ کے گھر بیٹھے آن لائن منگوائی جاسکتی ہیں۔ آپ کا اعتماد ہی ہمارا طرہء امتیاز ہے۔
Tags
Stats
Joined Invalid Date
0 total views