1۔ویڈیو کلپس میں ہر سوال کا الگ کلپ ایڈٹ کرکے تیار کیا ہے. 2 نئی آنے والے ویڈیوز میں بیان کئے جارہے قرآن اور حدیث ودیگر حوالہ جات کو بھی ساتھ شامل کیا جا رہا ہے۔ 3. ایک ٹاپک سے متعلق جوابات کو playlist section کی صورت میں اکٹھا رکھا گیا ہے 4۔ ویڈیو کے ٹائٹل پیج میں کوشش کی جاتی ہے کہ جو کچھ ویڈیو کے اندر بیان کیا گیا ہے اس کے کچھ ہنٹس لکھے جائیں. 5- قرآن کریم کی آیت کا حوالہ نمبر (بسم اللّٰہ) کو آیت نمبر 1 کے طور پر شامل کر کے دیا جاتا ہے۔ 6۔حوالہ حدیث :- پورا حوالہ دیا جاتا ہے کیونکہ بعض جگہ ایڈیشن کے فرق کی بنا پر صرف حدیث نمبر سے اصل حوالہ نہیں ملتا۔ 7- حدیثوں کے حوالہ جات میں صحاح ستہ کی احادیث کے زیادہ تر حوالہ جات دئیے جاتے ہیں کیونکہ یہ انٹرنیٹ سے سرچ کرنے پر بھی مل جاتے ہیں۔۔اس کے علاوہ جو حوالہ نہیں دئیے گئے ان کی وجہ یہ ہے وہ کتب انٹرنیٹ پر نہیں ملتی یا آسانی سے نہیں مل سکتی. 8-ایک حدیث مختلف کتب میں موجود ہوتی ہے مضمون ایک ہوتا ہے لیکن بعض الفاظ کا فرق ہوتا ہے۔کوشش کی جاتی ہے جو ویڈیو میں حدیث کےالفاظ ہوں وہی حوالہ دیا جائے. 9- آفیشل ایم ٹی اے کا چینل نہیں ہے.
9,570 views
3 months ago